”اگر ایسا ہی کرنا ہے تو بند کردو ادارے اور تالے لگا دو نیب کو ۔۔“سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شدید برہم ہو گئے

”اگر ایسا ہی کرنا ہے تو بند کردو ادارے اور تالے لگا دو نیب کو ۔۔“سندھ ...
”اگر ایسا ہی کرنا ہے تو بند کردو ادارے اور تالے لگا دو نیب کو ۔۔“سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شدید برہم ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ٹی ایم او قاسم آباد حاتم ملاح سمیت چار ملزمان کے خلاف انکوائری کیس کی سماعت کے دوران نیب تفتیشی افسر کی عد م حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ ” اگر ایسا ہی کرنا ہے تو بند کردو ادارے ، تالے لگا دو نیب کو ۔“
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹی ایم او قاسم آباد حاتم ملاح سمیت چار ملزمان کے خلاف انکوائری کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے کیس کے تفتیشی افسر خلیق زمان کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت نے عدم حاضری پر ڈی جی نیب کراچی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔عدالت کا کہناتھا کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب خود پیش ہو کر تفصیلات دیں ۔
نیب کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ تفتیشی افسر عمرے کی سعادت پر گئے ہیں ، ایک دن میں واپس آ جائیں گے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کبھی عمرے پر جاتا ہے اور کبھی اسلام آباد جاتاہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہی کرناہے ہے تو بند کردو ادارے اور تالے لگا دو نیب کو ۔عدالت نے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے اور تفتیشی افسر ملزمان پر کرپشن ثابت نہیں کر سکا ۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ نیب کے تفتیشی افسر کیا کرتے ہیں ، عدالت نے ڈی جی نیب کراچی کو طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -