چنار سپر لیگ سیزن ۲ کا اختتامی مرحلہ پروقار انداز سے اختتام پزیر

چنار سپر لیگ سیزن ۲ کا اختتامی مرحلہ پروقار انداز سے اختتام پزیر
چنار سپر لیگ سیزن ۲ کا اختتامی مرحلہ پروقار انداز سے اختتام پزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) چنار سپر لیگ سیزن 2  کا اختتامی مرحلہ پروقار انداز سے اختتام پزیر ہوا۔ الفلاح کرکٹ گراؤنڈ عجمان میں انصاف کرکٹ کلب نے یونائیٹڈ کشمیر دھیرکوٹ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر چنار سپرلیگ سیزن 2 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ رات گئے تک سینکڑوں کی تعداد میں موجود شائقین کرکٹ نے کرکٹ میلے میں شرکت کر کے کرکٹرز کو بھرپور انداز میں داد  دی۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی تھے ۔ گلف گروپ کے چیئر مین سردار شبیر، فلائی ہاکس پراپرٹی کے اونر سردار ساجد عباسی، خان گروپ آف کمپنیز کے اونر راجہ محمد خان، العرب کے واجد کبیر، دار الکشمیر کے راجہ ذاکر، میپلز گروپ کے راجہ راشد علی، چوہدری منشی گروپ کے فاروق خان بانیاں، سوق المدینہ کے الماس رشید، امجد کبیر، ڈاکٹر رؤف، الخلیج انٹرنیشنل کے سردار ارشاد، ظفر اقبال عباسی، ڈائریکٹر سپورٹس  ابوبکر، پی پی پی  یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب، سید ندیم عبداللہ، ایڈیٹر گلف نیوز اشفاق احمد، بیوروچیف جیونیوز سبط عارف، کیمرہ مین راجہ عرفان، سردار شبیر مغل، راجہ جبار، سینئر صحافی عابد چغتائی، آصف راٹھور، سماجی رہنماء راجہ شہباز، ساجد شاہ، واجد شاہ، نوید عباسی، راشد حمید، شائد اختر، چوہدری اخلاق، چنار ونگ کے صدر راجہ داؤد شریف، چنار سپر لیگ ٹیکنیکل کمیٹی  کہ ہیڈ نکاش ریاض، ثاقب آزاد، راجہ اسد پرویز، ہارون بیگ، خالد زمان، جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر اسد خالد، جنرل سیکرٹری ذوالفقار شبیر، چیف آرگنائزر مدثر ارشاد، سینئر نائب صدر جمشید شاکر، ناصر افتخار، نائب صدر ظفر حیات، ڈپٹی سکرٹری جنرل خالد یونس، سیکرٹری اطالاعات شجاعت صابر، رابطہ سیکرٹری محمد کبیر، عاطف جنون، راجہ طارق، خالد گلزار، محسن ستار اور دیگر نے شرکت کی۔ 


مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر جرنلسٹ فورم اور چنار سپرلیگ کی انتظامیہ کی جانب سے  اس قدر منظم اور بھرپور کرکٹ میلہ سجانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔  دیار غیر میں انھوں نے تمام کشمیر کمیونٹی کو یکجا کرکے امن کا پیغام دیا ہے۔ اس اہم موقع پر ہم مظلوم کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولیں اور نیلم ویلی میں برفانی تودہ گرنے پر جو انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اس پر ہمیں  گہرا دکھ ہے اور ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چنار سپرلیگ طرز کا ایونٹ صحت مند سرگرمی ہے اور موجودہ وقت میں اس طرح کے ایونٹ کی اشد ضرورت ہے اور چنار سپرلیگ کی انتظامیہ کو یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ فاتح ٹیم انصاف کرکٹ کلب کے اونر عمران سردار کا کہنا تھا کہ چنار سپرلیگ بھرپور تفریخ سرگرمی ہے۔ جسکی بدولت تمام کمیونٹی کو اکھٹا ہونے کا موقع ملتا ہے۔

چنار سپرلیگ کی انتظامیہ کو خوبصورت کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنی جیت انصاف کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں اور اپنے سپورٹران کی نذر کرتا ہوں۔ فائنل میچ کی رنر ٹیم کشمیر یونائٹڈ دھیرکوٹ کے اونر راجہ شہباز نے کہا کہ چنار سپر لیگ اس وقت تک یو اے ای کی تاریخ میں کامیاب ترین کرکٹ میلہ ہے۔ ہم سب لوگ چنار سپر لیگ انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے ہم فاتح ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم  و چنار سپرلیگ کے چیئر مین راجہ اسد خالد نے تمام کمیونٹی سپانسرز، حصہ لینے والی ٹیموں، کھلاڑیوں،شائقین کرکٹ،تمام میڈیانمائندگان ،سیاسی و سماجی  اور چنار سپر لیگ کی جملہ انتظامیہ اور قونصل جنرل آف پاکستان دبئی احمد امجد علی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چنار سپرلیگ سیزن ۲ آر پار کشمیروں کو یکجا کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ یہ کھیل کا میلہ امن، رواداری، اور یکجہتی کا پیغام ہے اور آئیندہ برسوں میں ہم اس تسلسل کو بھرپور اور بہتر انداز سے جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

چنار سپر لیگ کرکٹ کی دنیا میں ٹیب بال کرکٹ کی متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑی لیگ ہے اور  اس اعزاز کو برقرار رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیم انصاف کرکٹ کلب کے کپتان عمران کو قونصل جنرل آف پاکستان دبئی احمد امجد علی نے دوہزار درہم نقد کیش اور ونر ٹرافی کے اعزاز سے نوازا، جبکہ رنراپ ٹیم کے کپتان راجہ سادات کو گلف گروپ کے چیئرمین سردار شبیرخان نے رنر اپ ٹرافی اور ایک ہزار درہم نقد انعام دیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین عمران گجر اور بہترین بالر آف سیریز قادر عباسی کو راجہ محمد خان اور ساجد عباسی نے اعزازی ٹرافی دیں جبکہ قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی، صدر پاکستان جرنلسٹ فورم اشفاق احمد،  سبط عارف، راجہ محمد خان، سردار ساجد اقبال عباسی، راجہ راشد علی، راجہ عبدالجبار، واجد کبیر، ڈاکٹر عبدالرؤف، سپورٹ ڈائیرکٹر ابوبکر، سابقہ مشیر حکومت سردار جاوید یعقوب نے  چنار انتظامیہ  اور جموں کشمیر جرنلسٹ  فورم کے جملہ ممبران کو اعزازی میڈل تقسیم کئے۔