”ق لیگ اس وجہ سے سیٹیں جیتیں کیونکہ ہم نے ۔۔“ جہانگیر ترین کھل کر میدان میں آ گئے

”ق لیگ اس وجہ سے سیٹیں جیتیں کیونکہ ہم نے ۔۔“ جہانگیر ترین کھل کر میدان میں آ ...
”ق لیگ اس وجہ سے سیٹیں جیتیں کیونکہ ہم نے ۔۔“ جہانگیر ترین کھل کر میدان میں آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ق لیگ نے جو سیٹیں جیتی ہیں وہ تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہی جیتی ہیں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ جب ق لیگ سے اتحاد ہوا تھا تو اس وقت ایک سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی اسی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث ق لیگ نے سیٹیں جیتی ، وہاں پر تین نہیں بلکہ دو امیدواروں کے درمیان الیکشن ہوا یعنی ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان جبکہ پی ٹی آئی نے ق لیگ کو سپورٹ کیا ۔

صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا وہ اس کو مانتے ہیں کہ ہم نے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی جس کے باعث انہیں اتنی سیٹیں ملی ہیں ؟جہانگیر ترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ اپنا وزن زیادہ اور دوسرے کا کم سمجھتی ہیں ، ہم اپنا وزن زیادہ سمجھتے ہیں جبکہ وہ اپنا وزن زیادہ سمجھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ق لیگ نے این اے 69، این اے 65 ، این اے 68، این اے 172 کی سیٹیں جیتیں۔ این اے 69 اور این اے 65 سے پرویز الٰہی تحریک انصاف کی مدد سے جیتے۔ این اے 68 سے پرویز الٰہی کے بھتیجے حسین الٰہی جیتے۔ این اے 172 سے وفاقی وزیر ہاو¿سنگ طارق بشیر چیمہ کامیاب ہوئے ۔

مزید : قومی