غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس ، عدالت نے اعجاز ہارون کے جوڈیشل ریمارنڈ میں توسیع کر دی

غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس ، عدالت نے اعجاز ہارون کے جوڈیشل ریمارنڈ میں ...
غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس ، عدالت نے اعجاز ہارون کے جوڈیشل ریمارنڈ میں توسیع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اعجاز ہارون کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس فروری تک توسیع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں غیر قانونی پلاٹس کی الاٹمنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران اعجاز ہارون کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ۔ اعجاز ہارون پر اومنی گروپ کو بے نامی پلاٹس الاٹ کرنے کا الزام ہے ،ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 12 فرضی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی ۔عدالت نے اعجاز ہارون کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس فروری تک توسیع کرتے ہوئے دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

مزید :

قومی -