”نیب ترمیمی آرڈنینس کی روشنی میں بری کیا جائے “راجہ پرویز اشرف نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے رشما ، گلف رینٹل پاور ریفرنسز میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے راجہ پرویز اشریف کی رشما ، گلف رینٹل پاور ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر سماعت کی جس دوران راجہ پرویز اشرف نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈنینس کی روشنی میں بری کیا جائے ۔عدالت نے بریت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیاہے اور سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔