موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علا قہ جات میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علا قوں میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔شہر قائد میں 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ مطلع صاف رہے گا۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 15، بگروٹ، گو پس منفی 12، پاراچنار منفی 09، استور منفی 08، مالم جبہ منفی 07، قلا ت ، کالام منفی 06، مری منفی 04، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات /علاقائی