امریکی طیارہ آسٹریلیا میں گرکرتباہ،ہلاکتیں

امریکی طیارہ آسٹریلیا میں گرکرتباہ،ہلاکتیں
امریکی طیارہ آسٹریلیا میں گرکرتباہ،ہلاکتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس پر سوار تین امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق واٹر بم طیارہ آسٹریلیا کے شہر کینبرا سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع علاقے نیو ساوتھ ویلز کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے مشن پر مامور تھاگرکرتباہ ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق مقامی وقت دن کے ایک بجکر تیس منٹ پرطیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد وہ نیوساوتھ ویلز کے برفانی پہاڑوں جاگرا۔
حکام کے مطابق تاحال طیارے کے حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔حکام کے مطابق طیارہ اس مقام پر گرا ہے جہاں آگ شدید ہے۔حکام کے مطابق انہیں امریکی اہلکاروں کے مرنے پر گہرا دکھ ہوا ہے اور ان کی ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔امریکی حکام نے تاحال مرنے والوں کی شناخت نہیں کی تاہم یہ تصدیق کردی ہے کہ تینوں افراد امریکی شہری تھے۔