مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری،مزید نوجوانوں کو شہید کردیاگیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری،مزید نوجوانوں کو شہید کردیاگیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری،مزید نوجوانوں کو شہید کردیاگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں مزید چار نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مزید چار نوجوانوں کو شہید کردیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو ڈوڈا اور شوپیاں میں شہید کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا پاکستان اور چین اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں، سی پیک پاکستان کیلئے ٹرانسفارمیشن منصوبہ ہے۔انہوں نے کہاایف اے ٹی ایف پر بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

عائشہ نے کہاامریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزنے پاکستان کا اہم دورہ کیااس دوران مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال ، پاک امریکا تعلقات، تجارت، افغان امن عمل اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی