دوران سروس جنس بدلنے والے کورین فوجی کو کیاسزا ملی اور اب وہ فوج کیخلاف کیا کرنے جارہاہے؟ حیران کن خبرآگئی

دوران سروس جنس بدلنے والے کورین فوجی کو کیاسزا ملی اور اب وہ فوج کیخلاف کیا ...
دوران سروس جنس بدلنے والے کورین فوجی کو کیاسزا ملی اور اب وہ فوج کیخلاف کیا کرنے جارہاہے؟ حیران کن خبرآگئی

  



سیﺅل(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی کوریا کے ایک فوجی اہلکار نے دوران سروس اپنی جنس تبدیل کرلی جس پر اس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کورین آرمی نے اسے فوج سے نکال دیا۔کورین فوج کا کہنا ہے کہ یہ سزا قوائد توڑنے پر سنائی گئی ہے۔جبکہ برطرف اہلکار نے اپنی ہی فوج کیخلاف عدالت جانے کااعلان کیاہے۔

وال سٹریٹ جنرل کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرانسجینڈر فوجی بیون ہوئی سو نے ملازمت کے وقت اپنی جنس مرد لکھوائی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنی ہی مرضی سے جنس تبدیل کر لی جس پر فوج نے انہیں قوائد سے روگردانی کا مرتکب قراردیا اور نوکری سے برخاست کردیا۔بیون کا کہنا ہے کہ اس نے ذہنی مسائل کی وجہ سے سرجری کروائی ہے۔

دوسری جانب بائی سالہ بیون ہوئی سو نے کہاہے کہ جنوبی کوریائی فوج میں عدم برداشت کی جڑی بہت گہری ہیں۔جنسی شناخت کے حوالے سے فوج میں دقیانوسی خیالات پائے جاتے ہیں۔اور وہ اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی