سرکاری سکول میں دواپینے سے 25 بچوں کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

سرکاری سکول میں دواپینے سے 25 بچوں کی حالت غیر،ہسپتال منتقل
سرکاری سکول میں دواپینے سے 25 بچوں کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادکے ایک سرکاری اسکول میں بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا پلائی گئی ہے جس سے 25بچوں کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

بچوں کی حالت غیر ہونے پر اساتذہ پریشان ہوگئے۔ والدین بھی موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت انہیں ہسپتال پہنچایا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے نواحی علاقے ملوٹ کے ایف جی اسکول میں پیش آیا۔متاثرہ بچوں کو چک شہزاد میں واقع فیڈرل جنرل ہسپتال میں منتقل کیاگیاہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد