چینی کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے ؟جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے ، حیران کن موقف جاری کر دیا

چینی کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے ؟جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے ، حیران کن موقف ...
چینی کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے ؟جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے ، حیران کن موقف جاری کر دیا

  



ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں اس وقت آٹے کے بعد اب چینی کا بحران سر اٹھانے لگاہے جبکہ منڈیوں میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو تا جارہاہے جس پر جہانگیر ترین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی مہنگی ہوئی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ کمزور حکومت کا شور صرف میڈیا کی حد تک ہی ہے ، شام کو چینلز پر بیٹھ کر حکومت جانے کی بات کی جاتی ہے ، اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہو گئی ہے اور وہ اگلے ہفتے کابینہ میں واپس آ جائیں گے ، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پچھلی حکومتوں کی وجہ سے ہوئی ہے ، گزشتہ حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر ، گیس اور بجلی کے ریٹ کو روکے رکھا جبکہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی قیمت میںاضافہ ہواہے ۔۔ ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی الیکشن 2020 میں ہی ہوں گے ، نوازشریف ملک میںواپس نہیں آئیں گے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا جس کے بعد نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور تکرار ہوئی ۔ عظمیٰ بخاری نے بتایاکہ ان کے گھر کے سامنے آٹے کا ٹرک لا کھر کھڑا کر دیا گیا اور اس میں تیس چالیس بوریاں ان کے دروازے کے آگے رکھ دی گئیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی