”ہم تیار ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ۔۔۔“ بابراعظم نے دبنگ اعلان کر دیا

”ہم تیار ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ۔۔۔“ بابراعظم نے دبنگ اعلان کر دیا
”ہم تیار ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ۔۔۔“ بابراعظم نے دبنگ اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ کارکردگی کے ذریعے بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے اور آئی لینڈرز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلکہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

کپتان نے کہا ہوم گراؤنڈ پر قیادت اعزاز کی بات ہے، بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا ہمارے پاس نمبر 1 سے 9 تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کل وکٹ دیکھ کر کروں گا، میرے خیال میں اس وکٹ پر 180سے 190اچھا سکور ہوگا۔

بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیشی کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں اس لئے ان کیساتھ مقابلہ خوب ہو گا۔ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہماری تیاریاں بہترین ہیں، چار پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ سیریز میں بہترین نتائج دیں، وکٹ سلو لگ رہی ہے، سیریز کے میچوں کے دوران بھی پچ سلو ہوگی۔

ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں ان کی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی میری خواہش پر ہوئی، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو تینوں میچوں میں موقع دیں گے، احسان علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرا سکتے ہیں۔

مزید : کھیل