کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز  کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد دالر 154 روپے 61 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان رہا ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 42 ہزار 561 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم پورا دن ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 506 پوائنٹس بند ہوا ۔سٹاک مارکیٹ میں 160,425,840 حصص کا کاروبار کیا کیا جس کی مالیت 8,545,223,334 روپے ہی ۔

مزید : بزنس