وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات،اینگلا مرکل کی عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت

وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات،اینگلا مرکل کی عمران خان کو جرمنی کے دورے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیووس وزیراعظم عمران خان کی جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ڈیووس فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے، اس دوان جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے وزیراعظم عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی فورم کی سائیڈ لائنز پروزیراعظم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی تناظر میں اینگلا مرکل اور عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مختصر ملاقات کے دوران جرمن چانسلر نے وزیراعظم عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ جلد جرمنی کا دورہ کریں گے۔


گزشتہ دنوں عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی جس میں انہوں نے افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -