محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی
محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ 29 جنوری کو لمز یونیورسٹی لاہور میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں باﺅلنگ کرنے سے روک کر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محمد حفیظ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم وہ ان ٹی 20 میچز میں باﺅلنگ نہیں کرپائیں گے۔

محمد حفیظ کا موقف ہے کہ ان کے ایکشن میں کوئی خرابی نہیں، وہ اس سے پہلے بھی ان حالات سے گزرچکے ہیں، اب بھی ایکشن کے معائنے کیلئے تیار ہیں، یقین ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی وہ ایکشن کلیئر کروانے میں کامیاب رہیں گے۔

مزید : کھیل