ریٹائرمنٹ کے حوالے سے شعیب ملک کا ارادہ بھی ’ڈانوا ڈول‘ ہونے لگا، تازہ ترین بیان میں کیا کہہ دیا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

ریٹائرمنٹ کے حوالے سے شعیب ملک کا ارادہ بھی ’ڈانوا ڈول‘ ہونے لگا، تازہ ترین ...
ریٹائرمنٹ کے حوالے سے شعیب ملک کا ارادہ بھی ’ڈانوا ڈول‘ ہونے لگا، تازہ ترین بیان میں کیا کہہ دیا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے شعیب ملک کاارادہ ڈانواڈول ہونے لگا ہے جن کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی توجہ حالیہ میچز پر مرکوز ہے اس لئے کیرئیر کے بارے میں فیصلہ ٹی 20 ورلڈکپ کے وقت صورتحال دیکھ کر ہی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک رواں سال شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کئی بار اعلان کر چکے ہیں البتہ اب ان کا ارادہ تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا، میگا ایونٹ کے بعد ہی کیریئر کے بارے میں غور کروں گا، فی الحال بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر توجہ مرکوز ہے، میں بطور سینئر ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر نوجوان کرکٹرز کا حق ہے، ان کو طویل عرصے ملک کی نمائندگی کرنا ہے، حالیہ سیریز کے ہی صرف 5 زیر معاہدہ پلیئرز کے انتخاب میں کوئی مسئلہ نہیں، سلیکٹرز نوجوانوں کو مواقع دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل