مچھیرے نے مچھلی پکڑی، پھر اس کا پیٹ کاٹا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے

مچھیرے نے مچھلی پکڑی، پھر اس کا پیٹ کاٹا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر آپ کا بھی دل ...
مچھیرے نے مچھلی پکڑی، پھر اس کا پیٹ کاٹا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے

  



میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت انسان نے زمین پر تو گند مچایا ہی ہے، سمندر بھی اس کی دست بردسے محفوظ نہ رہے سکے جہاں کی مخلوق بھی اس کی پھیلائی گندگی کے باعث موت کے منہ میں جا رہی ہے۔ گزشتہ روز سپین کے جزیرے کینری آئی لینڈز پر ایک مچھیرے نے مچھلی پکڑی اور جب اس کا پیٹ چاک کیا تو وہ ایسی چیزوں سے بھرا ہوا تھا کہ سن کر بحیثیت انسان ہر ایک کا سر شرم سے جھک جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 34سالہ ماہی گیر نے مچھلی کا پیٹ چاک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مچھلی کا پیٹ پلاسٹک کی مختلف چیزوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔

مچھلی کا معدہ اس قدر پھولا ہوا ہوتا ہے کہ پھٹنے کے قریب ہوتا ہے۔ اگر وہ مچھلی اس ماہی گیر کے جال میں نہ بھی آتی تو چند روز میں اس کی موت واقع ہو جاتی۔ اس جیسی نجانے کتنی ہی مچھلیاں اور دیگر سمندری حیات انسانوں کی ساحلوں پر پھیلائی جانے والی گندگی کی بھینٹ چڑھ رہی ہوں گی۔ ماہی گیر نے ویڈیو میں اس جزیرے کے ساحلوں پر صفائی کی صورتحال پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ” اس جزیرے کا ساحل گندگی سے اٹا پڑا ہے۔ ہم انسان اپنے ہاتھوں سے اپنی دنیا کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس