’بچپن میں میرا ریپ کیا گیا‘ معروف اداکار نے انتہائی دلخراش انکشاف کردیا

’بچپن میں میرا ریپ کیا گیا‘ معروف اداکار نے انتہائی دلخراش انکشاف کردیا
’بچپن میں میرا ریپ کیا گیا‘ معروف اداکار نے انتہائی دلخراش انکشاف کردیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) راہول رام کرشنا بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کا معروف نام ہیں، جنہوں نے گزشتہ روز ایک انتہائی دلخراش انکشاف کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راہول نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹس پر تین ٹویٹس میں بتایا کہ وہ بچپن میں ہی بدفعلی کا نشانہ بن گئے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ ”بچپن میں ہی میرا ریپ کر دیا گیا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ اپنے اس دکھ کے متعلق مجھے اور کیا کہنا چاہیے۔ میں نے ہمیشہ سے اپنی ذات کے متعلق یہی بات جاننے کی کوشش کی ہے۔“

اگلی ٹویٹ میں انہوں نے دو الفاظ لکھے کہ”ہر چیز تکلیف دیتی ہے۔“ تیسری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ”ہاں یہ تکلیف دہ ہے، یہ ظالمانہ ہے لیکن اس سے آپ مظلوم یا ’شکار‘ قرار نہیں پاتے۔ اس سے اس شخص کی اصلیت لوگوں کے سامنے آتی ہے جو ریپ کرتا ہے۔ آپ ایک جنگجو ہوتے ہو، جس کے جسم پر دوران جنگ لگنے والے ایک زخم کا نشان ہوتا ہے۔ کبھی حوصلہ مت ہاریں۔“راہول رام کرشنا کے اس انکشاف پر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ اور عام انٹرنیٹ صارفین یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید : تفریح