اپنی محبوبہ سے شادی سے بچنے کے لیے آدمی نے خود کو زبردستی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروالیا

اپنی محبوبہ سے شادی سے بچنے کے لیے آدمی نے خود کو زبردستی پولیس کے ہاتھوں ...
اپنی محبوبہ سے شادی سے بچنے کے لیے آدمی نے خود کو زبردستی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروالیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکے بالے محبت کی پینگ تو خوب بڑھاتے ہیں لیکن جب بات شادی تک پہنچتی ہے تو جوتے وہیں چھوڑ کر سرپٹ الٹے پاﺅں بھاگ لیتے ہیں۔ اب اس چینی نوجوان ہی کو دیکھ لیں کہ اس نے اپنی محبوبہ کے ساتھ شادی سے بچنے کے لیے کیا حرکت کر ڈالی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نوجوان کا نام چن بتایا گیا ہے جس کی اس کی محبوبہ کے ساتھ شادی طے ہوئی تھی مگر شادی سے چند دن قبل اسے احساس ہوا کہ وہ اپنی ’محبوبہ‘ سے محبت نہیں کرتا۔ اس پر اس نے شادی سے بچنے کے لیے خود کو زبردستی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا لیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان شنگھائی کے ایک ڈانس سٹوڈیو میں گھس گیا اور وہاں سے ایک بلیوٹوتھ سپیکر چرا کر بھاگ گیا۔ پولیس نے معمولی تردد کے بعد اسے گرفتار کر لیا کیونکہ اس نے چوری کے بعد روپوش ہونے کی کوشش ہی نہ کی تھی کیونکہ وہ تو گرفتاری چاہتا تھا۔ تاہم تفتیش میں اس نے سب کچھ اگل دیا۔ اس نے بتایا کہ ”میری گرل فرینڈ مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ مجھے جرمانہ کرو گے لیکن میرے خیال میں یہ اتنا جلدی نہیں ہو گا اور میں شادی کے دن تک حراست میں رہوں گا۔ مجھے یہ بھی امید ہے کہ میری گرل فرینڈ جب یہ سنے گی تو وہ ایک مجرم کے ساتھ شادی سے خود ہی انکار کر دے گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس