خاتون کا موبائل فون شارجہ میں گم ہوا اور بھارت میں اُسے واپس مل گیا

خاتون کا موبائل فون شارجہ میں گم ہوا اور بھارت میں اُسے واپس مل گیا
خاتون کا موبائل فون شارجہ میں گم ہوا اور بھارت میں اُسے واپس مل گیا

  



شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک خاتون کا شارجہ میں موبائل فون گم ہوا جو اسے بھارت میں واپس مل گیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ بھارتی خاتون سیاحت کے لیے شارجہ گئی جہاں سے واپس آتے ہوئے شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس کا موبائل فون گم ہو گیا۔ اس نے اپنے گم ہونے والے فون کی تصاویراپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیں۔ اس کی یہ ٹویٹ شارجہ پولیس کے ایک آفیسر نے دیکھ لی اور پھر ایئرپورٹ پر موبائل فون کی تلاش شروع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق فون ڈھونڈنے کے کام کے ساتھ ساتھ شارجہ پولیس اس خاتون کے ساتھ بھی رابطے میں رہی۔ اگلے دن ہی اس کا موبائل فون مل گیا جو ڈاک کے ذریعے اسے بھارت بھجوا دیا گیا۔ خاتون نے موبائل فون واپس پا کر شکرئیے کے لیے ایک ٹویٹ کی جس میں اس نے لکھا کہ ”میں شارجہ پولیس کو سلیوٹ کرتی ہوں۔ ایئرپورٹ پولیس کے کیپٹن سعیدکا بہت شکریہ، جنہوں نے میری ٹویٹ دیکھ کر کارروائی شروع کی اور میرا فون مجھ تک پہنچایا۔“

مزید : عرب دنیا