بلوچستان  کی ترقی کیلئے وفاق،صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں:فردوس عاشق اعوان

بلوچستان  کی ترقی کیلئے وفاق،صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ...
بلوچستان  کی ترقی کیلئے وفاق،صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں:فردوس عاشق اعوان

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن بلوچستان کو ترقی دینا ہے، بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،بلوچستان  کی ترقی کیلئے وفاق،صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں،

پاکستان ٹیلی ویژن کو بھی دنیا کے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ منسلک کریں گے،کارکن اور آرٹسٹ اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سرکاری ٹی وی کےلائیو پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کیا اور برفباری اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ ہم نے بلوچستان کو ترقی دینا ہے، بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کے ساتھ بلوچستان کے وسائل کو بھی دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ انٹرنیشنل کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں اور عام آدمی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے وفاق صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں،ہمیں اجتماعی حکمت عملی کے ساتھ مل کر مسائل کے حل اور ترقی کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ