’غیر اخلاقی‘ ویڈیو بنانے پر میاں بیوی گرفتار

’غیر اخلاقی‘ ویڈیو بنانے پر میاں بیوی گرفتار
’غیر اخلاقی‘ ویڈیو بنانے پر میاں بیوی گرفتار

  



کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں ایک میاں بیوی کو ایسی ویڈیو بنانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے کہ سن کر آپ دنگ ہ جائیں گے۔ گلف نیوز کے مطابق اس ویڈیو میں شوہر اپنی بیوی کے بالوں میں کنگھی کر رہا ہوتا ہے۔ کویت کے قوانین کے مطابق یہ ویڈیو غیراخلاقی قرار پاتی ہے چنانچہ پولیس نے اس میاں بیوی کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔ ان سے تفتیش جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس آدمی کا تعلق مشرق وسطیٰ کی ’بیدون کمیونٹی‘ سے ہے۔ یہ ایک اقلیتی کمیونٹی ہے جس کے لوگ عراق، کویت اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بستے ہیں مگر وہ کسی بھی ملک کے شہری نہیں ہیں۔ دوسری طرف اس کی بیوی کویتی شہری تھی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اس جوڑے نے جان بوجھ کر غیراخلاقی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

مزید : عرب دنیا