پنجاب اسمبلی میں کرتار پور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کے حوالے سے بحث ، حیران کن خبر آگئی

پنجاب اسمبلی میں کرتار پور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کے حوالے سے بحث ، ...
پنجاب اسمبلی میں کرتار پور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کے حوالے سے بحث ، حیران کن خبر آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں کرتار پور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کے حوالے سے بحث کے دوران سپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے بھی منصوبے کا کریڈٹ لے لیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پرویز الہٰی کی زیر صدارت ہوا جس میں کرتار پور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے پر بحث ہوئی۔ بحث کے دوران تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ نے کہا کہ کرتار پور منصوبے کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا، اس منصوبے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو مخاطب کرکے کہا کہ کرتار پور کی پہلی سڑک جس پر آپ چل کر آئے وہ ہم نے بنائی، اگر جنرل باجوہ کا ساتھ نہ ہوتا تو کرتار پور نہ بنتا ، جس کا کریڈٹ ہوتا ہے اس کو دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سی پیک کے کریڈٹ پر بھی پاکستان کی سیاسی جماعتیں آمنے سامنے نظر آتی رہی ہیں۔ سی پیک منصوبے پر عملدرآمد مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا لیکن پیپلز پارٹی اس بات کا کریڈٹ لیتی ہے کہ منصوبے کے خدو خال ان کے دور میں واضح ہوئے تھے، اس کریڈٹ کے چکر میں سابق صدر پرویز مشرف بھی حصہ وصول کرنے کی کوشش کرتے نظر آچکے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور