”کامران اکمل کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شامل کرنا چاہئے تھا“ کس مایہ ناز سابق کپتان نے آواز بلند کر دی؟ حیران کن خبر آ گئی

”کامران اکمل کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شامل کرنا چاہئے تھا“ کس مایہ ...
”کامران اکمل کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شامل کرنا چاہئے تھا“ کس مایہ ناز سابق کپتان نے آواز بلند کر دی؟ حیران کن خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کرنا چاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مختصر فارمیٹ میں محمد حفیظ کی بیٹنگ پر بڑا سوالیہ نشان ہے البتہ شعیب ملک نے بڑے حریفوں کے خلاف بھی اچھے سکور بنا رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ”کامران اکمل کو سکواڈ میں ضرور شامل کرنا چاہئے تھا۔ میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے بھی کامران اکمل اور عمر اکمل کو ضرور منتخب کرتا، محمد حفیظ اگر باﺅلنگ کر سکتے ہوں تو پھر ان کی سلیکشن ٹھیک ہے کیونکہ بیٹنگ میں ان کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔“

راشد لطیف نے کہا کہ ”ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ میں محمد حفیظ کی بیٹنگ مستقل مزاجی سے بہتر ہوئی ہے اور انہوں نے ہر پوزیشن پر کارکردگی دکھائی، شعیب ملک کو اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرنی چاہئے کیونکہ وہ تمام حریفوں کے خلاف بڑا سکور کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔“

سابق کپتان نے کہا کہ ”پاکستان کو تینوں میچز جیتنا ضروری ہیں کیونکہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔ کھلاڑیوں کو منتخب کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے جنہیں اس کام کیلئے رکھا گیا ہے، ہیڈ کوچ، باﺅلنگ کوچ اور کپتان نے ٹیم کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یا چیئرمین پی سی بی اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔“

مزید : کھیل