خیبرپختونخواہ حکومت نےعورتوں کے تحفظ کے لئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی 

خیبرپختونخواہ حکومت نےعورتوں کے تحفظ کے لئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا ...
خیبرپختونخواہ حکومت نےعورتوں کے تحفظ کے لئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(وائس آف ایشیا) خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے عورتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کے مطابق ایک ایسا نظام لایا گیا ہے جس میں خواتین خود کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کی شکایت لگا سکیں گی۔

تفصیلات کے مطاق صوبائی حکومت کی جانب سے ایک موبائل ایپلیکشن متعارف کی گئی ہے جس کا استعمال خواتین کر سکیں گی اور روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کو اس میں درج کر سکیں گی جس کے بعد قانونی کارروآئی کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔حکومت خیبرپختونخوا کا خواتین کے تحفظ کے لیے اہم اقدام سیف وومن ایپلیکیشن لانچ کردی تنہا سفر کرنے، زندگی گزارنے والی خواتین کو حراسمنٹ سے بچانے اور ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے جو خواتین کے لیے پریشانی کا سبب بنتے ہیں یہ ایپلیکیشن انتہائی مددگار ثابت ہو گی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ایک ایسی ایپ متعارف کروائی گئی تھی جس کا نام "سیٹیزن پورٹل" رکھا گیا تھا۔اس میں بھی شہری اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کی شکایات کو کسی بھی وقت جمع کروا سکتے ہیں اور بعد میں حکومت کی جانب سے ان شکایات کو دور کرکے ان کے مستقل حل کے لئےکام کیاجاتاہے۔جب اس ایپ کو متعارف کروایا گیا تو لوگوں کی شکایات کا ہجوم لگ گیا تھا لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے آہستہ آہستہ کارروآئی کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کیا گیا۔گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان کی خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کو لے کر بحث چل رہی تھی جس کے مطابق  خواتین کہیں بھی جاتے ہوئے خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں، ان میں ہر وقت ایک ڈر بیٹھا ہوتا ہے۔انہی تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخواہ کی حکومت کی جانب سے ایک ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس میں خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں شکایات درج کروا سکیں گی اور حکومت کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ا ن مسائل کو حل کیا جائے گا۔موبائل ایپلیکیشن میں خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں سیکشن بنا دیئے گئے ہیں جس میں ہر طرح کے مسئلے کی شکایت درج کی جا سکے گی۔