ٹرانسپیرنسی رپورٹ عمرانی حکومت کے منہ پر طمانچہ،کرپشن کا الزام لگانے والوں کی اپنی کرپشن بے نقاب ہو چکی:سہیل انور سیال

ٹرانسپیرنسی رپورٹ عمرانی حکومت کے منہ پر طمانچہ،کرپشن کا الزام لگانے والوں ...
ٹرانسپیرنسی رپورٹ عمرانی حکومت کے منہ پر طمانچہ،کرپشن کا الزام لگانے والوں کی اپنی کرپشن بے نقاب ہو چکی:سہیل انور سیال

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما اور سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نیازی حکومت میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،کرپشن کا الزام لگانے والوں کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمرانی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی 2019 کی رپورٹ پراپناردعمل دیتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمرانی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، بحرانی حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے روٹھے اتحادیوں کو فنڈز کے ذریعے خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا آٹا اور چینی مافیا کو عوام اچھی طرح پہچانتے ہیں تبدیلی سرکار عوام کی معاشی قاتل ہے،نیازی شعبدہ بازوں کا سودا اب نہیں بکے گا جبکہ سال 2020 پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا سال ہوگا۔صوبائی وزیرسہیل انورسیال نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت دھڑے بندی کا شکار ہے،اس نااہل حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جبکہ بہت جلد عوام انہیں گھر بھیج دیں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی