کیا واقعی حریم شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ؟ٹک ٹاک سٹار نے خود ہی واضح کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومتی رہنماﺅں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی افواہوں کی تردید کردی ۔تفصیل کے مطابق حریم شاہ کے جعلی اکاونٹ سے ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ”میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں،تبدیلی جائے جہنم میں“۔حریم شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفیشل اکاونٹ سے کہا یہ خبر جھوٹی ہے اور جعلی اکاونٹ سے پھیلائی گئی ہے ۔