حکومت نے لوگوں سے نوکریاں، گھر یہاں تک کہ آٹا بھی چھین لیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمرا ن خا ن کیلئے آئینہ ہے:سعید غنی

حکومت نے لوگوں سے نوکریاں، گھر یہاں تک کہ آٹا بھی چھین لیا،ٹرانسپیرنسی ...
حکومت نے لوگوں سے نوکریاں، گھر یہاں تک کہ آٹا بھی چھین لیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمرا ن خا ن کیلئے آئینہ ہے:سعید غنی

  



 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنمااورسندھ کےوزیراطلاعات سعیدغنی نےکہاہےکہ تحریک انصاف کی حکومت نے لوگوں سے نوکریاں، گھریہاں تک کہ آٹا بھی چھین لیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہےکہ پاکستان میں اس سال کرپشن میں اضافہ ہوا ہے،مہنگائی اور  بے روزگاری نے گذشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اس رپورٹ نے عمران خان کے دعووں کو بے نقاب کردیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات سعیدغنی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرھ سال میں ہمارا ملک ہر معا شی اخلا قی عا لی کے حوالے سے پیچھے چلا گیا ہے،10سال بعدملک کاٹرانسپیرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہوا۔سعید غنی نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی پاکستان کا درجہ گذشتہ ایک سال میں خراب ہوا جبکہ میڈیا پر آج جتنی قدغنیں ہیں پہلے کبھی نہیں تھیں، گذشتہ ایک سال میں عدلیہ اور میڈیا پر بھی حملوں میں اضافہ ہو اہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بھی پاکستان مزید تنرلی کی طرف گیا ہے اورایک سال میں پاکستان جمہوری اقدار کے حوالے سے بھی پیچھے چلا گیا،اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں بھی بڑھ گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے بعد حکمران قوم کو کیا منہ دکھائیں گے؟اب اس حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا جواز ہے نہ کسی اور پر بات کرنے کا جواز ہے،خود حکومتی وزرا اپنی حکومت پر کرپشن اور بیڈ گورننس کا الزام لگا رہے ہیں، اس وفا قی حکومت نے لوگوں کو غر بت سے نچلی سطح پر زندگی گزا ر نے پر مجبو ر کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی