20سال تک کراچی خون میں نہاتا رہا،سیکیورٹی اداروں نے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دیں:عمران اسماعیل

20سال تک کراچی خون میں نہاتا رہا،سیکیورٹی اداروں نے قیام امن کیلئے لازوال ...
20سال تک کراچی خون میں نہاتا رہا،سیکیورٹی اداروں نے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دیں:عمران اسماعیل

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی میں لاشیں گرتی تھیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا،20 سال تک یہ شہر خاک و خون میں نہاتا رہا،صوبے میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے داروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،غریب اور امیر کے لیے قانون ایک ہی ہونا چاہیے،سندھ میں جو قیدی سزا پوری کرنے کے باوجود جیلوں میں ہیں اُن کا جرمانہ ہم بھرنے کو تیار ہیں،جیلوں سے غیر قانونی کام ہو رہے ہیں، ان کی روک تھام ضروری ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتےہوئےگورنر سندھ  عمران اسماعیل نےکہا کہ  قانون بنتا تو ہے مگراس کانفاذ ایک ضروری اَمر ہے ، معاشرے میں چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے،ہمیں معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا،ہمیں اللہ کی مخلوق کی مدد کرنی ہے، اس سے ہمارا رب راضی ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی میں لاشیں گرتی تھیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا،20 سال تک یہ شہر خاک و خون میں نہاتا رہا،لوگ مصلحت کا شکار تھے،کون پر چی دیتا ہے اور کون گولی مارتا ہے،شہر کمپرومائز ہوتا رہا،گینگ وار اور مافیا اس شہر پر قابض تھے، اس کے بعد رینجرزاور پولیس نے سنجیدہ ایکشن لیا،صوبے میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے داروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قیام امن کے لیے ایپکس کمیٹی بہت اہم ہے لیکن اس کااجلاس نہیں ہورہا،تمام سیاسی جماعتوں کی اس میں نمائندگی ہے،ہمیں پارٹی،دوستی سے بالاتر ہوکر برابری کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے تب ہی معاشرے میں انصاف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو قیدی سزا پوری کرنے کے باوجود جیلوں میں ہیں ان کا جرمانہ ہم بھرنے کو تیار ہیں،جیلوں سے غیر قانونی کام ہو رہے ہیں ان کی روک تھام ضروری ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی