یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں انوویٹو پینل کلین سویپ کر گیا

یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں انوویٹو پینل کلین ...
یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں انوویٹو پینل کلین سویپ کر گیا

  



 لاہور()یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں انوویٹو پینل کلین سویپ کر گیا۔ انوویٹو پینل کے ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان 171ووٹ لے کر صدارت کی سیٹ کے لئے کامیاب ہوئے جبکہ دو آزاد امید واروں میں سے منصور الحسن 117ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور ابوبکر شکور کے حصہ میں صرف 21ووٹ آئے۔

چیف الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے مطابق صدر کے الیکشن میں مجموعی طور پر314 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان 171ووٹ لے کر صدارت کی سیٹ کے لئے کامیاب ہوئے جبکہ دو آزاد امید واروں میں سے منصور الحسن 117ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور ابوبکر شکور کے حصہ میں صرف 21ووٹ آئے۔انوویٹو پینل کے جیتنے والے دیگرعہدے داروں میں نائب صدور ڈاکٹر طارق نواز،ڈاکٹر وسیم عباس،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر ڈاکٹر عامر اخلاق،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے ڈاکٹرجہانزیب اسرار،سوشل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر قاسم اورٹریژررکی سیٹ پر ڈاکٹر مصطفیٰ حبیب شامل ہیں۔ علاوہ ازیں انوویٹو پینل کے ایگزیکٹو کی سیٹوں پر بلال ارشد،ڈاکٹر فیصل حیات،ڈاکٹرمحمد یوسف،حافظ محمد اویس راشد،مس صائمہ رفیق،حافظ ابرار احمداور محمد عمیر فرقان بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ٹی ایس اے کے صدر منتخب ہونے والے ڈاکٹرفہیم گوہر اعوان نے کہا کہ کمیونٹی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اسے ہر حال میں بحال اور مستحکم کرنے کی کوشش کروں گا۔یہ تنظیم نہ صرف جامعہ کی ترقی اور اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے بھی جدوجہد کرتی رہے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور