60 سالہ سسر نے بہو کو فحش پیغامات بھیجنے کے بعد ایسا شرمناک کام کردیا کہ کسی کو بھی شرم آجائے

60 سالہ سسر نے بہو کو فحش پیغامات بھیجنے کے بعد ایسا شرمناک کام کردیا کہ کسی کو ...
60 سالہ سسر نے بہو کو فحش پیغامات بھیجنے کے بعد ایسا شرمناک کام کردیا کہ کسی کو بھی شرم آجائے

  



پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں ایک خاتون نے اپنے سسر کے خلاف آبرو ریزی کی کوشش کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا 60 سالہ سسر اسے فحش ویڈیوز بھیجتا، اس کے کمرے میں جھانکتا تھا اور اس کے ساتھ آبرو ریزی کی کوشش کی۔

خواتین کمیشن کو دی گئی درخواست میں خاتون نے بتایا کہ اس کی 2012 میں محمد مظفر سے شادی ہوئی تھی، 2016 میں میاں بیوی کے جھگڑے شروع ہوئے جس کے بعد اس کا شوہر کام کے سلسلے میں دربھنگہ چلا گیا، اس دوران وہ اپنے سسر کے ساتھ مظفر پور کے گھر میں مقیم رہی۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ پہلے پہل اس کا شوہر موبائل فون پر اسے فحش پیغامات بھیجتا اور پھر رات کو کمرے میں جھانکنے لگا، کچھ روز تک یہی سلسلہ جاری رہا اور پھر ایک رات اس کا سسر اس کے کمرے میں داخل ہوگیا اور اس کی آبرو ریزی کی کوشش کی۔ خاتون کے مطابق اس نے واقعے سے متعلق اپنے شوہر کو آگاہ کیا تو اس نے اپنے باپ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے دباﺅ ڈالے۔

خاتون نے کہا کہ اس نے کئی بار اپنے شوہر کو سمجھانے اور رشتے کے تقدس کا لحاظ رکھنے کی درخواستیں کیں لیکن اس کی دست اندازیاں بڑھتی چلی گئیں جس سے تنگ آکر اس نے خواتین کمیشن سے رجوع کیا ہے۔بہار کے خواتین کمیشن نے خاتون کی شکایت پر اس کے سسر اور شوہر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فوری طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /جرم و انصاف