بیرون ملک کیا چیز لیکر جائیں اور کیانہیں؟فضائی مسافر ایف بی آر اور کسسٹم رولز سے لاعلم نکلے

بیرون ملک کیا چیز لیکر جائیں اور کیانہیں؟فضائی مسافر ایف بی آر اور کسسٹم ...
بیرون ملک کیا چیز لیکر جائیں اور کیانہیں؟فضائی مسافر ایف بی آر اور کسسٹم رولز سے لاعلم نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) بیرون ملک کیا چیز لیکر جائیں اور کیانہیں؟ فضائی مسافر ایف بی آر اور کسسٹم کے رولز سے لاعلم نکلے، لاہور سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر انتظامیہ کی جانب سے بھی مسافروں کو آگاہی میسر نہیں، فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسسٹم کی جانب سے سخت شرائط کا اطلاق ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق بیرون و اندرون ملک فضائی سفرکرنے والے ہو جائیں ہوشیار، ایف بی آر کی جانب سے مسافروں پر سخت شرائط کا اطلاق ہوگا، ایف بی آر قانون کےمطابق5سال کابچہ ایک وقت میں1ہزارڈالراوراس کےمساوی غیرملکی کرنسی اورسال میں6ہزارڈالریااس کےمساوی غیرملکی کرنسی،5سے18سال کا مسافر  ایک وقت میں 5ہزارڈالر اورسال میں 30ہزارڈالر جبکہ 18سال سے زائد عمرکے مسافر10ہزارڈالراورسال میں 60ہزارڈالریااس کے مساوی غیرملکی کرنسی کے ساتھ سفرکرسکتے ہیں ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈرکے تحت 11اشیا کوممنوعہ قراردیاگیاہے جنہیں لے جانے پرپابندی عائد ہوگی، جس کے تحت سونا کے بسکٹ، چاندی، ہیرے جواہرات، سونیکے بھاری زیورات، نوادرات،آثارقدیمہ، پلاٹینم اور 3ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی نوٹ ساتھ لے جانے پر پابندی ہے جبکہ ملکی مفادکے خلاف لٹریچراورقابل اعتراض موادپر بھی پابندی ہے قوانین اور پالیسی کے مطابق نقلی،جعلی اشیا،ٹاکسک کیمیکل اجزا، ایٹمی،کیمیائی یاتابکاری سے متعلق اشیا ساتھ لے جانے پرپابندی عائد ہے جبکہ اسلحہ،بارودی مواد جو وزارت دفاع کے این او سی کے بغیر ساتھ لے جانا منع ہے،نئی ایکسپورٹ پالیسی کے مطابق پالتو جانور کتے، بلیاں، طوطے اور کبوتر بغیر سرٹیفیکیٹ کے ساتھ لے جانے پرپابندی ہوگی، بیرون ملک جانے والے مسافر روانگی سے قبل درج ذیل اشیا کو ذہن میں رکھیں،مسافروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی شکایتی سیل بھی بنایاگیاہے۔