”وہاب اور عامر اچھے باﺅلر ہیں لیکن۔۔۔“ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے حارث رﺅف کیلئے کیا پیغام دیا؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

”وہاب اور عامر اچھے باﺅلر ہیں لیکن۔۔۔“ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے ...
”وہاب اور عامر اچھے باﺅلر ہیں لیکن۔۔۔“ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے حارث رﺅف کیلئے کیا پیغام دیا؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے قومی سکواڈ میں جگہ بنانے والے حارث رﺅف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اللہ نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض یقینا بہت ہی شاندار باﺅلرز ہیں لیکن ان کی غیر موجودگی کے باوجود پاکستان کے پاس بہت سے اچھے باﺅلرز ہیں اور ہم نے ان کیخلاف بھی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

محمود اللہ نے اس موقع پر بی بی ایل میں شاندار کارکردگی سے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرنے اور قومی سکواڈ میں جگہ بنانے والے حارث رﺅف کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ”حارث رﺅف کو ڈیبیو کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم مستقبل میں دورہ پاکستان کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہے اور اپنی توجہ صرف اور صرف ٹی 20 سیریز پر مرکوز کر رکھی ہے۔ ہم جب واپس جائیں گے تو یقینا دورے کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کر سکیں گے لیکن ابھی صرف سیریز کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔“

مزید : کھیل