سپیکر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی سے امریکی سفارتکاروں کی ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی سے امریکی سفارتکاروں کی ملاقات، سیاسی امور کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اورمونس الٰہی سےاعلی امریکی سفارتکاروں نےاُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے منسٹر قونصلر پولیٹیکل افیئرز مسٹر ٹیری سٹیئرز گونزالیز، امریکی قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف مسٹر بیری جنکر اور قونصل خانہ کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ صدف سعد شامل تھیں۔ سیاسی و اقتصادی امور سے متعلقہ ان امریکی سفارتکاروں نے موجودہ سیاسی امور کے علاوہ اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال بالخصوص پاک بھارت تعلقات اور افغان امور پر بھی بات ہوئی .سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے پس منظر میں باہمی رابطے اور تجارت کے علاوہ شعبہ جاتی اور عوامی سطح پر وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔