مر یم نواز کو بطور بیٹی اپنے والد نوازشر یف سے ملنے اور ان کی مکمل عیادت کی اجازت پر قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

مر یم نواز کو بطور بیٹی اپنے والد نوازشر یف سے ملنے اور ان کی مکمل عیادت کی ...
مر یم نواز کو بطور بیٹی اپنے والد نوازشر یف سے ملنے اور ان کی مکمل عیادت کی اجازت پر قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر مر یم نواز کو بطور بیٹی اپنے والد نوازشر یف سے ملنے اور ان کی مکمل عیادت کی اجازت پر قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع۔

تفصیلات کے مطابق قراردادیں پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق اور آغا علی حیدر نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائیں ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو اپنے والد کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، مریم نواز نے اپنے عمل سے ہمیشہ ملکی قانون اور آئین کی پاسداری کی ہے، مریم نواز نے ہر قسم کی عدالتی سزا کا سامنا کیا ہے۔قراردادوں میں حکومت سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے مریم نواز کو اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور