ملتان میٹروبس منصوبے میں گھپلوں کامعاملہ،سابق کمشنر ملتان اور ڈی سی او سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میٹروبس منصوبے میں مبینہ طورپر17کروڑسے زائدکے گھپلوں کامعاملہ،نیب عدالت نے سابق کمشنر ملتان اور ڈی سی اوملتان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان پرزمین کی خریداری میں 17کروڑروپے سے زائدکرپشن کاالزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب عدالت نے میٹرو بس کرپشن کیس میں سابق کمشنر ملتان اور ڈی سی او ملتان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان میں سابق کمشنرملتان کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان،سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسر زاہد سلیم گوندل، الطاف حسین ساریو،سابق لینڈ کلکٹر غلام مصطفیٰ گجرودیگرملزمان شامل ہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میٹرو کے لیے خریدی گئی اراضی میں غبن کیا تھا، نیب عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 فروری مقررکردی ہے۔