میرے پاس تم ہو کی اداکارہ نے مصنف خلیل الرحمان کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا

میرے پاس تم ہو کی اداکارہ نے مصنف خلیل الرحمان کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا
میرے پاس تم ہو کی اداکارہ نے مصنف خلیل الرحمان کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈراما سیریل”میرے پاس تم ہو“کی اداکارہ رحمت اجمل نے مصنف خلیل الرحمان کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ۔ان کا کہناہے کہ انہیں اس ڈرامے کا حصہ ہونے پر بالکل بھی فخر نہیں ہے اور اس کی وجہ انہوں نے ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے خواتین سے متعلق خیالات کو قرار دیا۔
سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے کہا میں خلیل الرحمان صاحب کے خیالات اور تصورات سے بالکل بھی متفق نہیں ہوں۔ میں نے خلیل الرحمان کا انٹرویو دیکھا اور پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد بہت ساری چیزوں پر ان کے پریشان کن نظریات کے بارے میں جاننے کو ملا۔ میں سمجھتی ہوں بطور فنکار ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم کیا بنارہے ہیں اور اپنے پراجیکٹ سے لوگوں تک کیا پیغام پہنچارہے ہیں اور میں مکمل سنجیدگی اور وقار کے ساتھ یہ ذمہ داری لیتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر نہیں ہے کہ میں کسی ایسی چیز کا حصہ بنوں جس میں اتنا سمجھوتہ ہو اور مجھے اس کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہوں۔ ایک سال قبل جب اس ڈرامے کی شوٹنگ ہورہی تھی میں(دوسرے لوگوں کی طرح) ڈرامے کی پوری کہانی اور خلیل الرحمان کے نظریات سے واقف نہیں تھی۔ میرا کردار اس پراجیکٹ میں بہت محدود تھا، تو مجھے یہ دیکھنے کا موقع نہیں ملا کہ ٹی وی پر یہ کس طرح دکھایاجائے گا۔یہ میرا پہلا ٹیلی کام پراجیکٹ تھا اور میں ابھی بھی سیکھ رہی ہوں۔

مزید :

تفریح -