وزیراعظم اکتیس جنوری کو کفالت پروگرام کا افتتاح کریں گے:ڈاکٹر ثانیہ نشتر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ وزیراعظم اکتیس جنوری کو کفالت پروگرام کا افتتاح کریں گے جس کے تحت سترلاکھ خواتین کو موبائل فون اوربینک اکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔
نجی موبائل کمپنی جازکی جانب سے ملک میں سستے سمارٹ فون جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ خواتین کودیئے جانیوالے فونز کے ذریعے ان کو بینک اکاؤنٹ بھی فراہم کیا جائیگا۔اس موقع پرہونیوالی تقریب سے خطاب میں جازکے سی ای اوعامرابراہیم نے کہا کہ ملک کے نوکروڑ موبائل صارفین بنیادی موبائل فون استعمال کرتے ہیں، کم قیمت سمارٹ فون سے صارفین فیس بک واٹس ایپ اوریوٹیوب کا استعمال کرسکیں گے۔ماہرین کے مطابق سستیسمارٹ فون کی دستیابی سے ملک میں براڈبینڈ انٹرنیٹ اور معاشی ترقی میں تیزی آئیگی۔