”کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں ملتا مگر بین سٹاکس شاندار کھلاڑی ہے“

”کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں ملتا مگر بین سٹاکس شاندار کھلاڑی ہے“
”کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں ملتا مگر بین سٹاکس شاندار کھلاڑی ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انگلینڈ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکا ٹائٹل جتوانے والے بین سٹوکس کو زبردست اور شاندار کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان سے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’سی این بی سی‘ کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران بین سٹوکس کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ وہ ان کے بارے میں کیا کہیں گے۔
عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں یہ اعتراف کروں گا کہ ان دنوں مشکل سے ہی کرکٹ دیکھی کیونکہ جس طرح کے مسائل اور معاملات درپیش ہیں، میں واقعی کرکٹ نہیں دیکھ سکا لیکن بین سٹوکس بہت بڑے کرکٹر ہیں۔“
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین سٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر ہیں جنہیں حال ہی میں بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے جبکہ انہیں کچھ روز قبل آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر قرار دے کر سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔

مزید :

کھیل -