چین میں کرونا وائرس سے اب تک کتنے لوگ ہلاک ہوئے ؟تشویشناک خبر آگئی
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کا معاملہ سنگین ہوگیا، مہلک وائرس سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ساڑھے پانچ سو سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے کے بعد چینی شہر ووہان کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ٹرینوں، پروازوں، بسوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے ذریعے ووہان سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی۔اس پابندی کی وجہ سے ووہان کی ایک کروڑ آبادی اپنے ہی شہر میں محصور ہو کر رہ گئی۔حکومتی اقدامات کے پیش نظر ووہان میں غذائی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔