خواجہ آصف نے عمران خان کو مافیا کے ایک گروہ کا پوسٹر بوائے قرار دے دیا

خواجہ آصف نے عمران خان کو مافیا کے ایک گروہ کا پوسٹر بوائے قرار دے دیا
خواجہ آصف نے عمران خان کو مافیا کے ایک گروہ کا پوسٹر بوائے قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے وزیر اعظم عمران خان کو مافیا کے ایک گروہ کا پوسٹر بوائے قرار دے دیا۔ انہوں نے یہ بات صحافی حامد میر کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
اینکر پرسن حامد میر نے اپنے پروگرام کے حوالے سے ٹوئٹر سوال پوچھا کہ ’ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا بہت حوالہ دیتے تھے اورکہتے تھے کہ میں 90 دن میں کرپشن ختم کر سکتا ہوں ان کی حکومت بننے کے ڈیڑھ سال کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی کیا عمران خان کا بیانیہ ناکام ہو گیا؟‘
حامد میر کے اس سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان کا کوئی بیانیہ نہیں تھا بلکہ مافیا کے ایک گروہ نے ملک کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا اس کے لئے ایک پوسٹر بوائے چاہیے تھا جو ان کے منصوبے کا حصہ بن جائے ۔ ملک لٹ رھا ہے بچا کھچا لٹ جائے گا جیب کٹنے کی واردات کی ایف آئی آر ہوسکتی ہے، آٹے ، چینی کے ذریعے قوم کے کھربوں لٹ گئے پوچھتا کوئی نہیں۔

مزید :

قومی -