جنسی درندگی کی انتہا، 65 سالہ شخص کی سات سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع جہلم کے علاقے کول پاور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا، جہاں 65 سالہ شخص نے سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم نے ننھی بچی کو گلی سے اٹھایا اور اپنے گھر لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ فیملی کی جانب سے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،پولیس کی جانب سے کمسن بچی کا میڈیکل کرایا گیا، جہاں ننھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملزم نے بھی گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچی اور ملزم کے نمونے ڈی این اے لیبارٹری بجھوادیئے ہیں۔