ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
دشمن پھر ایک بار پوزیشن میں آ رہے ہیں، اب وہ اور مخالفین کو بھی اپنے ساتھ مل کر آپ کے لئے پریشانی لا سکتے ہیں، بس دُعا ہی آپ کو ان سے بچا سکتی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
زبان سے وہی بات نکالیں جو آپ پوری کر سکتے ہیں۔ اِس وقت آپ کی جوش میں کی گئی باتیں بعد میں شرمندگی کا سبب بن سکتی ہیں۔ عزت دینے صرف اللہ ہی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج آپ کی ایک بڑی پریشانی ختم ہو گی اور اولاد کے حوالے سے شاید کوئی بڑا فیصلہ متوقع ہو، البتہ کوئی وقت گزارنے کے لئے سنہری خواب دکھا رہا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دِنوں آپ کو ایک پرانے معاملے سے شاید گزرنا پڑے اور وہ الزام بھی سر پر لگ جائیں جو آپ نے کیا ہی نہیں ہے۔ صفائی دینے کا کوئی فائدہ نہیں، وقت گزارنے کی ضرورت ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج پھر حالات نے بڑی تبدیلی کی نشاندہی کی ہے آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان تھے وہ کافی حد تک حل ہو جائے گی، آپ کسی بھی طرح سے بس روزگار کی طرف توجہ دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
باتیں بنانے والے بناتے رہیںگے مگر آپ نے خود کو اور اپنے گھر کو دیکھنا ہے۔ ان دِنوں آپ کا راستہ مناسب لگ رہا ہے۔ بس ذہن میں رزق حلال کا تصور ضرور رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کافی حد تک بہتر دن ثابت ہو گا آپ کی ایک الجھن کا حل تو مل جائے گا اور گھر میں بھی جاری کشیدگی کم ہو گی، مگر اپنوں کی طرف سے شرارتیں ابھی جاری رہ سکتی ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بلاوجہ الزام لگ سکتے ہیں، جھوٹ آپ کے سر آ سکتا ہے اور پوزیشن بے حد کمزور بھی ہے اس لئے صرف اللہ پاک سے مدد مانگیں وہی آپ کی مدد کر سکتے ہیں، بس۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اچھا اور خوبصورت دن اہم کام میں آسانیاں اور برکتیں لے کر آ رہا ہے۔ آپ کو مبارک ہو کہ کسی بڑے مقصد میں کامیاب ہوں گے اور کاروباری حضرات کے لئے بھی خوشخبری ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بجائے اپنا اور اکیلے کام کرنا باعث برکت ہو گا، آپ نکل جائیں گے مالی تنگ دستی سے میرے اللہ نے چاہا تو بہت جلدی۔ اندازہ ہو رہا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اولاد کے مستقبل کے حوالے سے شاید کوئی فیصلہ کرنا پڑے، مگر اب فیصلہ سخت اور بے حد اہم ہو گا۔ تھوڑا سا دِل مضبوط کرنا ہوگا یاد رکھیں اللہ صرف بندے کی بھلائی چاہتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بدنظر ہے، صدقہ دیں فوری اور سورہ ¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں یہ ضروری ہے اور گھر میں بھی کوئی ذکر کی محفل ضرور رکھیں۔