پنجاب حکومت اوروفاق کامنشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت اوروفاق کامنشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف مشترکہ کریک ...
پنجاب حکومت اوروفاق کامنشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیرنارکوٹکس کنٹرول بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور منشیات کے خاتمے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں منشیات کے دھندے کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ طورپر اقدامات اٹھانے پراتفاق کیا گیا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کے مکروہ دھندے کے خاتمے کیلئے ملکرموثر اقدامات کیے جائیں گے، پنجاب حکومت اوروفاق کامنشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی،پولیس، ایکسائز اورمتعلقہ محکمے انسداد منشیات فورس کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے،منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں،منشیات فروشی کے خلاف پنجاب میں بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا،تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے،نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی اور اس ناسور کے خاتمے کے لئے ملکر مزید تیزی سے اقدامات کریں گے،منشیات سے پاک معاشرے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ،اداروں کے خلاف پراپیگنڈا قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وفاقی وزیرنارکوٹکس کنٹرول بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،پنجاب حکومت کے ساتھ ملکرمنشیات کا دھندا کرنے والے عناصرکو قانون کی گرفت میں لائیں گے،منشیات کا کاروبارکرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی ہوگی،بعض عناصر کی جانب سے اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں ،اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کا مخصوص ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے، اپوزیشن اپنے ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -