حافظ حسین احمد نے الیکشن کمیشن میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف درخواست جمع کرواتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما اسلام(جے یو آئی ) پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمدنے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گروپ کو جے یو آئی پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ فضل الر حمان گروپ کے خلاف الیکشن کمیشن میں مولانا شجاع الملک کے ذریعے یادداشت جمع کرادی ہے،الیکشن کمیشن میں اس سے پہلے فضل ا لرحمان گروپ جے یو آئی ف کے نام سے الیکشن لڑتا رہا ہے، اس لئے اب انکو جمیعت علما اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے۔
واضح رہے مولانا فضل الرحمن سے اختلافات کے باعث کچھ عرصہ قبل حافظ حسین احمد نے ان سے اپنی رہیں جدا کرلیں تھیں۔