وزیراعظم عمران خان اور کابینہ جھوٹوں کا گروہ، براڈ شیٹ کو سات ارب کی ادائیگی کیوں کی گئی:احسن اقبال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ جھوٹوں کا گروہ ہے، سات ارب کی براڈ شیٹ کی ادائیگی کیوں کی گئی؟1999ء سے نوازشریف کی کردار کشی ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی سےگفتگو میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نےکہاکہ براڈ شیٹ کمپنی کو اربوں روپےدئیےگئےہیں،1999ء سے نوازشریف کی کردار کشی ہورہی ہے، براڈ شیٹ کمپنی کاسربراہ عمران خان کادوست ہے،وہ جھوٹا کیس بناناچاہتے ہیں،اڑھائی سالہ کارکردگی صفر ہے،تمام دعوے عمران خان کے جھوٹے ہیں، قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چاہتے ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ سات ارب براڈ شیٹ کمپنی کو کیوں دیا؟انکی کارکردگی صفر ہے،قوم ان کا محاسبہ کرے گی،وزیر اعظم مخالفین کےخلاف براڈ شیٹ کے معاملہ پرایک جھوٹا کیس بنانا چاہتے ہیں،وزیراعظم اور ان کی کابینہ جھوٹوں کا ٹولہ ہے،قوم کو قرضوں میں ڈبو دیا گیا ہے،پوری قوم غربت اور مہنگائی کی دلدل میں پھنس گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد قوم حکمرانوں کو ان کا اصلی چہرہ دکھائے گی۔