پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ٹریفک پولیس کراچی  کاخصوصی ٹریفک پلان مرتب

 پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ٹریفک پولیس کراچی  کاخصوصی ٹریفک پلان مرتب
 پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ٹریفک پولیس کراچی  کاخصوصی ٹریفک پلان مرتب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ٹیسٹ میچ کے ایام کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے جس کے مطابق میچ کے انعقاد کے دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک مختلف علاقوں سے نیشنل سٹیڈیم کی طرف آنے جانے والی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک مکمل بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس اعلامیے کے مطابق شاہ فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے سرشاہ سلیمان روڈ پر نیشنل سٹیڈیم کی طرف ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گی، یہ راستہ اختیار کرنے والے شہری میچ کے دورانیے میں کارساز سے ڈرگ روڈ، شارع فیصل سے راشد منہاس روڈ، ملینیم مال کی طرف کا راستہ اختیار کریں گے۔اسی طرح ائیرپورٹ کی طرف جانے والے شہری بھی ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ ملینیم اور نیپا پل کی طرف جا سکیں گے۔راشد منہاس روڈ سے سٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، شہری ملینیم چوک سے نیپا پل یا شاہراع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن سکوائر فلائی اوور نیشنل سٹیڈیم عام پبلک کے لیے بند رہے گا، شہری یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے منزل کی طرف جا سکیں گے جبکہ یونیورسٹی روڈ پر نیو ٹاؤن ٹرننگ سے سٹیڈیم روڈ عام پبلک کے لیے بند ہو گی، نیو ٹاؤن چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح آغا خان ہسپتال، لیاقت نیشنل ہسپتال اور اس علاقے کے رہائشی شہری بھی نیو ٹاؤن تھانے کی طرف سے راستہ اختیار کر سکیں گے۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق سہراب روڈ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 حسن سکوائر، یونیورسٹی روڈ سے ملینیم چوک اور نیوٹاؤن سے ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔پولیس ترجمان کے مطابق شہری کسی بھی مشکل کی صورتحال میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کرکے معلومات لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل -