ہائیکورٹ کا نیا پاکستان منصوبہ ماحول دوست بنانے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے نیا پاکستان منصوبہ ماحول دوست بنانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ راوی پراجیکٹ کو محکمہ ماحولیات پر ہی نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ بین الاقوامی ماہرین سے اس کا تجزیہ کروائیں گے عدالت کے روبرو ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر نیا پاکستان ڈاکٹر امیر خان سمیت دیگر افسر عدالت میں پیش ہوئے،سرکاری وکیل کی جانب سے نیا پاکستان پراجیکٹ، راوی پراجیکٹ ماحول دوست بنانے سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیاگیا،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ اس وقت پاکستان پانی کی کمی کا شکار ہے عدالت نے لاء افسر کو ہدایت کی کہ نیا پاکستان منصوبے کو ماحول دوست بنانے اور اس میں پانی کی ری سائیکلنگ کے تحفظ کا انتظام کیا جائے۔
نیا پاکستان منصوبہ
