سموگ تدراک کیلئے محکمے ماحولیاتی کمیشن سے تعاون کریں، عدالت

  سموگ تدراک کیلئے محکمے ماحولیاتی کمیشن سے تعاون کریں، عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تداک کیلئے دائردرخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ حکومت اپنے ویژن کے مطابق کام کرے تو کوئی اعتراض نہیں  عدالت اور کمیشن کے اقدامات پر حکومت تختیاں نہ لگائے حکومت سموگ کے خاتمہ کا کریڈٹ بھی خود لے رہی ہے،سموگ کے خاتمہ پر کریڈٹ لینے کیلئے حکومت نے اشتہارات بھی چھپوادئیے  عدالت نے دوران سماعت ہدایت کی کہ سموگ کے تدراک کیلئے تمام محکمے ماحولیاتی کمیشن سے تعاون کریں عدالت میں شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا سموگ کے خاتمہ اورزیر زمین پانی کو محفوظ بنانے کا ویژن حکومت کا تھا؟ حکومت عدالت کے کام کا کریڈٹ بھی خود لے رہی ہے  قبل ازیں دوران سماعت کمیشن کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ رواں برس 10فیصد سموگ کا امکان ہے، 90فیصد سموگ پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرکے قابو پاچکے ہیں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15دن پر ملتوی کردی۔
عدالتی ریمارکس

مزید :

صفحہ آخر -