ہائیکورٹ کا ایمنسٹی سکیم کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم 

ہائیکورٹ کا ایمنسٹی سکیم کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے ایمنسٹی سکیم کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے د یا گزشتہ روزڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ عدالت میں پیش ہوئے،ایل ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کے لئے ایمنسٹی اسکیم کی رپورٹ کمیشن کے سربراہ کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خلاف ورزیوں پر جرمانہ کئے  جائیں گے، جن سوسائٹیز کے مالکان موجود نہیں ان کو ایل ڈی اے تحفظ دے گا، رپورٹ میں مزیدبتا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 365ہے، لاہور ڈویژن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 576ہے، 25ہاوسنگ سوسائٹیز سے متعلق اقدامات جاری ہیں، رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر لاہور،ننکانہ صاحب،شیخوپورہ اور قصور میں 1196ہاوسنگ سوسائٹیز بنائی گئیں۔
ایمنسٹی سکیم 

مزید :

صفحہ آخر -